ٹوکیو۔(اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیڈا سے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے سرکاری دورے کے مو قع پر ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے بات چیت کی اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری یکم جولائی سے 4 جولائی تک جاپان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔