یونان کشتی حادثے میں لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد 83،مزید دو لاشیں ملنے کے بعداموات کی تعداد 80 ہوگئی
یونان کشتی حادثے میں لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد 83 ہوگئی جبکہ مزید دو لاشیں ملنے کے بعد حادثے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق یونان میں کشتی حادثے میں پنجاب کے رہائشی لاپتہ افراد کی تعداد 83 ہے اور سب سے زیادہ لاپتہ افراد گجرات اور گوجرانوالہ کے ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں سیالکوٹ اور منڈی بہاءالدین کے رہائشی بھی شامل ہیں۔
ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے ایک ہی گھر کے 4 نوجوانوں سمیت 21افراد بھی اب تک لاپتہ ہیں۔