پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 17 اضلاع میں 29 مئی کو الیکشن ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 مئی کو 17 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 17 اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔