لکی مروت میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

119

لکی مروت میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ لکی مروت کے علاقے لنڈیوا میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جب کہ فائرنگ اب بھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نورنگ منتقل کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.