صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔