دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: سی ٹی ڈی پنجاب نےتحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردگرفتار کرلیے

423

لاہور: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا –

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سبحان عرف وانا اور مسعودالرحمان کو گرفتار کر لیا- دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم ایک عدد ،
02 پستول 30 بور بمعہ 5 گولیاں،دھماکہ خیز مواد 1970 گرام،پرائما کورڈ 5 فٹ
،حفاظتی فیوز 3 فٹ،غیر الیکٹرک ڈیٹونیٹر 01 اور بال بیئرنگ 3 پیکٹ برآمد کر لیے گئے ہیں-

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ بناچکے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے –

Leave A Reply

Your email address will not be published.