وزیر داخلہ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی,غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں پنجاب کی صورتحال کا جائزہ

537

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ہوم سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، جوآیئنٹ ڈائریکٹر جرنل آئی بی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی جی سیف سٹی کی شرکت

اجلاس میں صوبہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیر داخلہ کو صوبہ میں انسداد دہشتگردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے لیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

تمام سیکورٹی ادارے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، وزیر داخلہ

وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ

تمام افراد بشمول غیر ملکی شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کی لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ

سی پیک اور دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، وزیر داخلہ

تمام سیکیورٹی ادارے بالخصوص پنجاب پولیس اور آئی بی مل کر کام کریں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی سی ٹی ڈی اور سیف سٹی میں اصلاحات اور تنظیم نو کی ہدایت

تاکہ ان اداروں میں قابل اور محنتی افراد آگے آئیں، وزیر داخلہ

سیف سٹی سے اس وقت پچاس فیصد لاہور کی نگرانی کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ

سیف سٹی سے لاہور کی 100 فیصد نگرانی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.