دریائے ستلج میں سیلاب آنے سے دیہات اور سیکڑوں ایکڑ فصلیں متاثر
دریائے ستلج میں سیلاب آنے سے دیہات اور سیکڑوں ایکڑ فصلیں متاثر ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 8800 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجےکا سیلاب ہے، سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-
پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکپتن میں 52 فلڈ ریلیف سینٹر سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کررہے ہیں اور اب تک 19ہزار 443 افرادکوریسکیوکیاگیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 3136 متاثرین کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی اور 8910 سیلاب متاثرین کو کھانا مہیا کیا گیا جب کہ 15ہیلتھ کیمپس میں 3049 افرادکو علاج معالجہ فراہم کیاگیا۔
فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائےستلج کی75کلو میٹر طویل دریائی پٹی میں ہزاروں ایکٹر رقبہ سیلاب سےمتاثر ہے، سیلابی ریلوں سے 76گاؤں زیرآب،18دیہات کاسو فیصد رقبہ زیرآب ہے۔