حماس کی شمولیت کے بغیر دو ریاستی حل، جنرل اسمبلی میں سعودی عرب اور فرانس کی قرارداد منظور

قرارداد کے حق میں 142 ووٹ آئے ، اسرائیل اور امریکہ سمیت 10 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا، 12 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

48

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کو سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے ’نیویارک اعلامیے‘ کی منظوری دے دی ہے۔

اس قرارداد کے تحت حماس کی شمولیت کے بغیر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت کی کوشش کی گئی ہے۔

اس قرارداد کے حق میں 142 ووٹ آئے جبکہ اسرائیل اور امریکہ سمیت 10 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا، 12 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے متن میں حماس کی مذمت کرتے ہوئے اس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کو ایک ووٹنگ کے ذریعے دو ریاستی حل پر اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سربراہی کانفرنس 22 ستمبر کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ عمل اس برس موسم گرما کے دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی پرتشدد صورتحال کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.