پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامی مرد و خواتین کی شادی ہونا مشکل : سروے

سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلا ت کا تاثر خواتین ، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ ہے۔

72

لاہور: 44 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی ، ن لیگ اور دیگر  مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور  ووٹرز کے درمیان شادی جیسے رشتوں کو مشکل قرار دیا ہے۔

عوامی آرا جاننے کیلئے مشہور ادارے گیلپ پاکستان نے ملک میں شادیوں کے رجحان سے متعلق سروے جاری کیا ہے۔

گیلپ سروے نتائج کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی ، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتہ ہونا مشکل  ہے۔

40 فیصد افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے اختلاف کرتے ہوئےکہا کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنے والوں کے درمیان شادی مشکل نہیں ہے۔

سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلا ت کا تاثر خواتین ، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ  ہے۔

خواتین میں 48 فیصد جب کہ مردوں میں 40 فیصد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتیوں کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دیا۔

دیہی آبادی میں یہ شرح 49 فیصد جب کہ شہروں میں 35 فیصد نظرآئی، 30 سال تک کے نوجوانوں میں 56  فیصدنے مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے درمیان شادی کو مشکل بتایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.