اسرائیل کو ہنیہ کو قتل کرنے کیلئے امریکہ سے گرین سگنل ملا: ایرانی انٹیلی جنس وزیر
اسماعیل خطیب کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل 'صیہونی ریاست کی بربریت کا ایک اور ثبوت ہے'
تہران: ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے لیے امریکا کی جانب سے گرین سگنل ملا ۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق، یہ بیان اسماعیل خطیب کی طرف سے ہنیہ کے خاندان، حماس اور فلسطینی عوام کو اس قتل پر لکھے گئے ایک خط میں سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں ہنیہ کے قتل میں “امریکہ کی آگے بڑھو‘‘ کی کال شامل تھی، جس پر ایک بار پھر صہیونی وجود نے بربریت کا ثبوت دیا”۔
اس قتل کے بعد، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ ملک اسرائیل کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے “پیارے مہمان کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم اس کا بدلہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ہنیہ کو بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا تھا۔ جہاں حماس اور ایران اس قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہیں، وہیں تل ابیب نے اس کی ذمہ داری کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔
ہنیہ کی موت کے بارے میں اگرچہ اسرائیل نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے قتل میں تل ابیب کے ملوث ہونے کا اشارہ دیا ہے۔