گوگل کا 2024 تھنک ایپس ایونٹ، پاکستانی ڈویلپرز کیلئے نئے تربیتی پروگرامز کا اعلان

عالمی و علاقائی رہنماؤں اور ماہرین سمیت پاکستان کے تقریبا 350 سے زیادہ ڈویلپرز نے شرکت کی

41

لاہور: گوگل نے آج لاہورمیں تھنک ایپس 2024 کی میزبانی کی۔ جس میں صنعت کے عالمی و علاقائی رہنماؤں اور ماہرین سمیت پاکستان کے تقریبا 350 سے زیادہ ڈویلپرز نے شرکت کی۔ 2023ء میں تھنک ایپس کی کامیابی کو مدنظر رکھتے رکھتے ہوئے، یہ صنعت کے لیے اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے،جس کا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی کے استعمال کے ذریعے بااختیار بنا کر پاکستان کی ترقی پذیر ایپ انڈسٹری میں جدت ،ترقی اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔

ایکسیس پارٹنرشپ کی تازہ ترین اکنامک امپیکٹ رپورٹ کے مطابق ، پاکستان ڈیجیٹل مصنوعات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرکے 2030ء تک اپنی سالانہ آمدنی میں 6.6 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہے۔ جس میں گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کو ترقی کا ایک اہم موقع تصور کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ،پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس میں 2018ء سے 2023ء تک مقامی طور پر تیارکردہ ایپس کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32 فیصد کی مجموعی شرح نمو بھی شامل ہے۔اگرچہ مجموعی طور پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں 2023ء میں معمولی کمی آئی، جس میں ملک عالمی سطح پر 17ویں نمبر پر آگیا۔تاہم، ان۔ایپ پرچیز آمدنی میں 50 فیصد اضافہ سے صنعت مضبوط بنی رہی۔

پاکستانی گیمنگ اور ایپ ڈویلپرز کی معاونت کے لیے نئے پروگرام

پاکستانی ڈویلپرز کے لیے بڑے مواقع میں سے سے سب سے بڑا موقع اعلیٰ معیار کے پائیدار گیمز بنانا ہے ۔اس کے علاوہ دنیا بھر کے صارفین تک رسائی بھی اولین ترجیح ہے۔

ڈویلپرز کی معاونت کے لیے اپنے عزم کو دوگنا کرنے کی غرض سے گوگل 2024ء میں نئے پروگرام شروع کر رہا ہے۔

گیم ڈیزائن ماسٹر کلاس

یہ پروگرام ملک کے اعلیٰ سٹوڈیوز سے پاکستان کے سب سے باصلاحیت گیم ڈویلپرز کو اکٹھا کرنا ہے۔ انہیں 6 ماہ کے خصوصی پروگرام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی گیمز بنانا سکھانا ہے۔

گوگل ایڈز اکیڈمی

یہ لاہور اور اسلام آباد میں ذاتی طور پر آن لائن ہیکا تھون ورکشاپس ہیں جہاں پاکستان کے سرفہرست سٹوڈیوز سے مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ایپ کی ترقی کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذاتی تربیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Build with AI اورCloud AI study jams

ڈویلپرز اے آئی اور کلاؤڈ کی عملی تربیت کے ذریعے بھی اپنی مہارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 9300 سے زیادہ ڈویلپرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔

یہ پروگرام پاکستان میں ڈویلپرز کی مدد کے لیے گوگل کے موجودہ اقدامات پر مبنی ہیں۔ جن میں گوگل ایپ اکیڈمی بھی شامل ہے اور اب تک اس میں شرکاء کی تعداد 800 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد کے لیے یہ آن لائن ورکشاپس میں مارکیٹنگ کے اہم موضوعات پر گہری معلومات فراہم کرتی ہیں۔ جن سے زیادہ سے زیادہ رسائی اور منافع حاصل ہوتا ہے اور یہ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں۔ ۔

مزید براں، گوگل ، گوگل ڈویلپرز کانفرنس (امریکا) اے پی اے سی میں چیف ایگزیکٹوز میتنگز اور اے پی اے سی کی ایپ سمٹ جیسے اہم ایونٹس میں اپنی شرکت بڑھا رہا ہے جو پاکستان کے سرفہرست گیمنگ اور ایپ سٹوڈیوز کے ٹیلنٹ کہ ہم منصب عالمی رہنماؤں سے مربوط کر رہا ہے۔

گوگل کی رائے میں ایپ انڈسٹری میں کامیابی کے لیے متوازن اور دوراندیشی پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ تھنک ایپ 2024ء میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ اے آئی کس طرح گیم اور ایپ کی ترقی میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔اور اس ان مقامی اور علاقائی کھلاڑیوں کو نمایاں کیا  جو گوگل کے اے آئی سولوشنز کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ایپس بنانے ، مالی کامیابی حاصل کرنے اور پائیدار کاروبار بنانغ میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ’’ پاکستان کے ایپ اور گیمنگ انڈسٹری میں مستقبل کے حوالے سے طویل مدتی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے، متعدد پاکستانی سٹوڈیوز موبائل ایپ ڈویلپمنٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں، جیسے کہ Vyro AI،Hazel Mobile،Games District، GeniTeams اور Finz Games ، جو روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈز حاصل کر رہے ہیں اور عالمی توجہ حاصل کررہے ہیں، سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں اور عالمی توجہ حاضل کر رہے ہیں۔ تھنک ایپس 2024ء مقامی ڈویلپرز کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہمارا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی سے چلنے والی پراڈکٹس اور وسائل تک رسائی فراہم کرکے انہیں غیر معمولی گیمز اور اور ایپس بنانے ، منافع میں اضافہ کرنے اور پائیدار کاروبار قائم کرنے مدد کرنا ہے، اس کے بعد یہ اقدام ڈیجیٹل برآمدات کی آمدنی کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اوراعلیٰ میعار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا، گوگل پاکستان کے ڈویلپرز ایکوسسٹم میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے عالمی کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.