بورے والا: مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، ماں اور 2 بچے شدید زخمی

موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گری جس کے نیچے دب کر ایمان موقع پر دم توڑ گئی

43

بورے والا: نواحی گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی، ماں اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

نواحی گاؤں 475 ای بی میں موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گری جس کے نیچے دب کر ایمان موقع پر دم توڑ گئی، چھت گرنے سے ایمان کی والدہ شکیلہ بی بی، بھائی عدیل اور ایک اور بچہ فرحان زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے جاں بحق بچی کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.