24 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی نے وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم و دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے…

جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹو کی اکثریت سے سیاسی تعیناتی کا خطرہ بڑھ گیا: جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور نے ججز تعیناتی کے معاملے پر خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ ایگزیکٹو کی اکثریت سے سیاسی تعیناتیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ اقلیت جبکہ ایگزیکٹو اکثریت میں ہیں۔ ججز…

حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے قومی ایئرلائن کا شعبہ انجینئرنگ 6.5 بلین روپوں میں پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس (PEC) کی مالیت …

شاہ رخ خان شادی میں شرکت کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوالات کیے کہ دُلہا دُلہن کوئی معروف شخصیات نہیں…

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلہ مرحلہ، فیض حمید کو باضابطہ طور پرچارج شیٹ کردیا گیا

راولپنڈی: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل…

وزیراعلیٰ مریم نواز سے چیئرپرسن شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کی ملاقات

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےان کے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم علمی امور کے ساتھ دیگر اہم معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا، ڈاکٹر…

بھارتی بورڈ نے اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹس کیلئے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ مسترد کردیا

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کردیا۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی…

پاکستان بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا

لاہور: پاکستان نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، پاکستان کو بنگلادیش نے 140 کا ہدف دیا تھا۔ بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے…

نہتے شہریوں پر فائرنگ، لاشیں چوری کرنے کے تمام شواہد موجود ہیں: پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیراطلاعات کے بیان پر رد عمل میں حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے بے گناہ شہریوں پر فائرنگ کرنے، لاشوں کی چوری اورلواحقین و ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کے…

ڈیرہ بگٹی سے گیس کے ذخائر دریافت، یومیہ 5 ملین کیوبک فٹ پیداوار شروع

ڈیرہ بگٹی: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کے ذخائر دریافت کرکے پیداوار کا آغاز کردیا۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی  کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی…