ابھرتے ہوئے ٹک ٹاکر بلال مارتھ 7 کون ہیں؟

لاہور: بلال مارتھ تیزی سے ابھرتے ہوئے ٹک ٹکر ہیں، 27 سالہ کاشتکار ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر بلال مارتھ 7 کے نام سے معروف ہیں۔ بلال مارتھ کا حقیقی تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے، لیکن وہ اپنے خاندان کے ہمراہ فرانس میں مقیم ہیں، پیرس…

سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے حسان نیازی، ریٹائرڈ بریگیڈیئر سمیت 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں

راولپنڈی: ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے…

وہ اینڈرائیڈ فونز جن پر یکم جنوری سے واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا

اگر آپ 10 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے بدل لیں ، ورنہ یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ جی ہاں میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاص طور…

سنی لیون برے حالات کا شکار؟ سرکاری سکیم سے خیرات لینے لگیں؟

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سرکاری سکیم کے تحت سنی لیون 1 ہزار روپے ماہانہ کی خیرات وصول کرتی پائی گئی ہیں۔ مشہور اداکارہ کے نام سے یہ خیرات مبینہ طور پر ایک دھوکے باز حاصل کررہا ہے۔ اور دلچسپ بات یہ ہے…

چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے : آئی سی سی کی تصدیق

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )  نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا حل نکالتے ہوئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی بورڈ نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کی منظوری دے دی ہے جو چیمپئنز ٹرافی ،…

جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

اسلام آباد: نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے، بی…

سویلینز کے ملٹری ٹرائل: آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متلعق کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دیدی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس…

2024 میں پاکستانیوں میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

لاہور: گوگل سرچ انجن کے بغیر انٹرنیٹ صارفین کی زندگی مکمل نہیں ہوسکتی۔ گوگل پر روزانہ اربوں موضوعات کو سرچ کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرچ انجن کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست کو جاری کیا جاتا ہے۔ گوگل…

مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے اور مظاہرین کے ریڈزون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اسحاق ڈار نے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ میں…

حدیقہ کیانی نے بڑا عالمی اعزاز حاصل کر لیا

لندن: برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ "100 خواتین 2024" کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔ حدیقہ کیانی، جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر راج کر رہی ہیں، نا صرف اپنی…