بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی ملاقات، وفاقی فنڈز کے اجراء پر بات چیت

اسلام آباد : صوبائی وزیر توانائی و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، انرجی سیکٹر اور سندھ ڈویلپمنٹ فنڈز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ 

ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو صاحب سے وفاق کی طرف سے رکے ہوئے اور کمیٹڈ فنڈز جاری کرنے کیلئے وفاق سے بات کرنے کی گزارش کی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے گھر بنانے اور دیگر انفراسٹرکچر بنانے کے سلسلے میں فنڈز کا وعدہ کیا تھا جو کے ابھی تک جاری نہیں ہوئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بات کرکے جلد از جلد فنڈز جاری کروانے کی خاطری کرائی ہے جس سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام میں تیزی آئے گی ۔

Bilawal Bhuttoo ZardariChairmanPakistan People’s PartyPPPSindh MinisterSyed Nasir Hussain Shah
Comments (0)
Add Comment