مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے؟ ویڈیو وائرل

ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مولانا طارق جمیل کی ویڈیوز شیئر کر دیں

132

لاہور: عالمی شہرت یافتہ تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز شیئرکیں جن میں وہ ڈاکٹر ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ہیئرسپشلسٹ کو بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بات چیت اور ان کا معائنہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں مولانا طارق جمیل سر پرسرجیکل کیپ پہنے ہوئے ہیں اور اس دوران اپنے معالج کو 100 روپے کے نوٹ پر اپنے دستخط  کر کے دے رہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.