مودی کے طیارے کی پاکستان میں انٹری، روایت کے برعکس ’’حرکت‘‘ بھی کر گئے

بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا: ذرائع

176

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کی پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود میں انٹری، مودی پاکستانی فضائی حدود سے روایت کے برعکس خیرسگالی کا پیغام دیے بغیرگزرگئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا طیارہ چترال کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا ، اسلام آباد اور لاہور سے گزرا۔

مودی کو لے جانے والا ہوائی جہاز نے چترال، اسلام آباد اور لاہور کے اوپر پرواز کی ۔

بھارتی وزیراعظم پولینڈ سے واپسی پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے برسوں سے کشیدہ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے حال ہی میں پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) سے وابستہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کو لے کر ایک طیارہ پولینڈ سے نئی دہلی واپسی پر پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔

طیارہ صبح 10 بج کر 15 منٹ پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 46 منٹ پاکستانی فضائی حدود میں گزارنے کے بعد 11 بج کر 1 منٹ پر بھارتی حدود میں داخل ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور بھارت کے امرتسر میں داخل ہونے سے قبل اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول علاقوں سے گزرا۔

مودی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے لیے کیف جاتے ہوئے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا گئے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے روایت کے برعکس پاکستانی عوام اور حکومت کو خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی سربراہ کا خیرسگالی کا پیغام دینا روایت ہے، غیرملکی سربراہ  دوران پرواز خیرسگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیرٹریفک کنٹرولر کو بھیجتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.