توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ سے دائر

63

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.