چیئرمین واپڈا سے قومی چمپیئن شپ جیتنے والی واپڈا باسکٹ بال ٹیم کی ملاقات
چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرست ِ اعلیٰ انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) سے نیشنل باسکٹ بال چمپیئن شپ جیتنے والی واپڈاباسکٹ بال ٹیم نے ملاقات کی۔ اِس موقع پر ممبر(فنانس) واپڈا، ممبر(پاور) واپڈا، جنرل منیجر (سپورٹس)، واپڈامینز باسکٹ بال ٹیم منیجراور جنرل منیجر (ہائیڈل) آپریشن، ایڈوائزر (سپورٹس) اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔
باسکٹ بال ٹیم سے ملاقات میں چیئرمین واپڈ ا نے نیشنل باسکٹ بال چمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ٹیم کو مبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی چمپئین شپ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ٹیم کو ہدایت کی کہ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس اور ٹریننگ سیشنز کی حکمت عملی مرتب کر کے اس پر عمل کیا جائے۔ واپڈا گزشہ پانچ دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی ترویج کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ واپڈا نے کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے متعدد اقدامات متعارف کروائے ہیں جس میں واپڈا انڈاؤمنٹ فنڈ برائے سپورٹس قابل ذکر ہے۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں 65 ٹیمیں ہیں جن میں 36 مینز اور 29 ویمنز ٹیمیں شامل ہیں۔ واپڈا 34 کھیلوں میں قومی چمپیئن اور 22 کھیلوں میں رنر اپ ہے۔علاوہ ازیں، عالمی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کو ملنے والے تمغوں میں سب سے زیادہ تمغے واپڈا کے کھلاڑیوں نے جیتے ہیں۔