وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، حبا فواد کا شہبازگل کو جواب

133

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حبا فواد چوہدری نے ایکس (ٹوئٹر) پر شہباز گل کے جواب میں کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیا وفاداری؟ عمران خان اقتدار میں تو آپ امریکا سے اسلام آباد آگئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکا پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسد عمر اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکا نہیں پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ حبا فواد نے گل کو امریکا سے واپس لاؤ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.