انڈونیشیا کا سرکاری طیارہ 50 روز سے پاکستان کے اہم ایئرپورٹ پر کیوں موجود ہے؟

137

انڈونیشیا کی سرکاری ایئر لائن کا اے ٹی آر طیارہ کراچی ایئرپورٹ رپورٹ پر پچھلے 50 روز سے پھنسا موجود ہے

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گرودا انڈونیشیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ 50 روز سے کراچی میں موجود ہے، رجسٹریشن PK-GAD کا حامل طیارہ 26 جولائی کو سری لنکا کے متلا راجا پاکسا ایئرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا، طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی، انجن کی مرمت کے بعد طیارے نے 19 اگست کو صبح 10 بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے ٹیسٹ فلائٹ کی مگر نقص دور نہ ہوسکا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق21 منٹ کی ٹیسٹ پرواز کے بعد طیارہ واپس کراچی اتر گیا تھا اور اس روز طیارے کی مرمت پاکستانی انجینئرز کے ذمے عائد کردی گئی تھی لیکن مالی بحران کی وجہ سے پاکستانی انجینئرز طیارے کی تاحال مرمت نہ کرسکے جب کہ 9 سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔

فنی خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.