لاہور ماسٹر پلان میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

119

ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہےکہ لاہور  ماسٹر پلان میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ لاہور ماسٹر پلان میں خلاف قانون چیزیں سامنے آرہی تھیں، اس معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویز الہٰی کے خلاف سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر تفتیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.