انور مقصود کے صاحبزادے والد کے نام پر جعلی اکاؤنٹس سے پریشان

148

معروف دانشور اور مزاح نگار انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود والد کے نام پر بنائے گئے جعلی اور ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔

ٹوئٹر پر بلال مقصود کی جانب سے ٹوئٹر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انور مقصود نامی جعلی اکاؤنٹ سے  کی گئی جعلی ٹوئٹس ان کے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر میں سے ایک انور مقصود نامی جعلی اکاؤنٹ سے بلال مقصود کو بلاک کیے جانے کی ہے جب کہ دوسری تصویر اسی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ کی ہے ۔

جس میں ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی کہ’ ان صاحب نے ابھی واٹس ایپ کال کی اور دھمکی دی کہ اگر عمران خان کے حق میں کوئی ٹوئٹ کی تو آپ کا جنازہ اٹھے گا ‘۔

بلال مقصود نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس قسم کی ٹوئٹس میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں ، یہ شخص مجھے پہلے ہی بلاک کرچکا ہے، آپ سب سے بھی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست ہے، ابو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے، ان کے اپنے اکاؤنٹ پر صرف 3 پوسٹ موجود ہیں ‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.