عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

لکی سیمنٹ کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

85

اسلام آباد: عارف  حبیب کنسورشیم  نے قومی ائیر لائن  پی آئی اے کو  135 ارب  روپے میں خرید لیا ہے۔

عارف  حبیب کنسورشیم نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔

لکی سیمنٹ کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

اس سے قبل بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے101.5 ارب روپے کی بولی لگائی تھی جب کہ ایئربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی ۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔

دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی لگائی۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ایئرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ایئرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔

مشیرنجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ایئرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ایئر لائن کی بہتری پرخرچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جاسکے گی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.