بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے سجے میلے سے جڑی مختلف چیزوں بالخصوص سرگوشیوں کا سلسلہ جاری
بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے سجے میلے سے جڑی مختلف چیزوں بالخصوص سرگوشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شادی کے مخصوص پھیروں کے علاوہ دونوں نے شادی کے روز انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی کیا۔ رنبیر کو ایک بینڈ ملا جبکہ اس کے بدلے میں عالیہ کو ہیرے کی انگوٹھی ملی۔
اس کے علاوہ عالیہ کی والدہ سونی رزدان نے اپنے داماد کو ایک بہت ہی قیمتی گھڑی بطور تحفہ دی، جو کہ ایک ایسے برانڈ سے متعلق ہے جو بہت ہی نایاب اور کم دستیاب ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی قیمت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے کے مساوی ہے۔
جبکہ ایک اور روایت کے مطابق شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں کو نہایت ہی قیمتی کشمیری شالز کے تحفے دیئے گئے۔
ایک اور انسائیڈر نے جوتا چھپائی کی رسم کے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں، اس نے بتایا کہ اس موقع پر عالیہ کی سہلیوں نے دلہے (رنبیر کپور) سے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے مانگے اور بہت بحث وتکرار کے بعد یہ معاملہ ایک لاکھ روپے میں ختم ہوا اور ایک لفافے میں یہ رقم رکھ کر انہیں دی گئی۔