گیس کم ڈیمانڈ زیادہ ہے، صارفین کو کھانے کے وقت گیس فراہمی ترجیح ہے: ترجمان اوگرا

30

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہےکہ ملک میں گیس کم ہے اور ڈیمانڈ زیادہ ہے اس لیے کھانے کے وقت گیس فراہمی ترجیح ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ غیر معیاری سلینڈر اور ایل پی جی گیس کی لیکج حادثات کی وجوہات ہیں،گیس سیفٹی پر پچھلے سال سے مہم چلا رہے ہیں، گیس سلینڈر کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ  مارکیٹ میں ملنے والے چھوٹے سلینڈر غیر معیاری ہوتے ہیں جہاں غیرمعیاری سلینڈر بنتے ہیں وہاں ہم کارروائی کرتے ہیں، اوگرا کی ویب سائٹ پر سلینڈر مینوفیکچررز کی فہرست موجود ہے، سلینڈر لیتے وقت اس کے مقررہ وزن کا خیال رکھیں۔

ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ گیس پریشر پمپ کا استعمال غیر قانونی ہے، گیس کم ہے اور ڈیمانڈ زیادہ ہے اس لیے کھانے کے وقت گیس فراہمی ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.