گولڈ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے انٹیلیجنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل
گولڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنادی گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے سمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر قانونی کارروائی کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کرلی ہیں جبکہ گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کا فائدہ عام شہری اور ملک کو ہو گا۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے۔