پشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فون کی موجودگی کا انکشاف

72

پشاور: سنٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فون کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سنٹرل جیل پشاور کی موبائل فون سے ویڈیو بنائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہورہی ہے۔

اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل محمد وسیم نے کہا کہ جیل میں موبائل فون پرپابندی کے باوجود استعمال کی شکایات ہیں، جیل میں 4 ہزار قیدی ہیں اور جیل کی بہت بڑی ان آؤٹ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 300 سے 400 قیدی جیل سے عدالت بھی جاتے ہیں، ہمارے پاس موبائل لوکیٹر اور جیمر نہیں ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ صوبےکی معاشی حالت کےباعث جدید آلات کی خریداری ممکن نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.