پاک افغانستان سیریز، شائقین کو فری انٹری دینے کا اعلان

113

پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا میں افغان بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس سٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کرکٹرز نے افغانستان کے خلاف سیریز سے قبل جمعہ کو تربیتی کیمپ میں حصہ لیا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.