نیپرا نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کی بھی منظوری دیدی

73

یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق  پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانےکی منظوری 2022-23 کیلئے دی اور ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

اس کے علاوہ نیپرا نے  واپڈا کے پن بجلی سٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نیپرا کے مطابق تمام پن بجلی سٹیشنز کے کیپسٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.