نسیم شاہ کی انجری، ورلڈکپ سکواڈ میں کون سا بولر شامل ہوگا؟

122

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث زمان خان کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا، کپتان بابر اعظم ورلڈکپ سکواڈ  پر سلیکشن کمیٹی سے اہم مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورت ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ میں حصہ  لینے  والے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نسیم شاہ اگر  ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو  چار فاسٹ بولرز کے نام مشاورت کے لیے موجود ہیں، زمان خان، حسن علی، محمد حسنین اور  شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کے ورلڈکپ  سکواڈ کا اعلان اگلے تین سے چار  روز  میں ہوگا، قومی سکواڈ میں زمان خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.