ناسا بھی سٹریمنگ سروس کے مقابلے میں کود پڑا

150

یٹ فلکس اور ایسی دیگر سٹریمنگ سروسز کے مقابلے پر امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سٹریمنگ سروس کو ناسا پلس کا نام دیا جائے گا جس کے لیے کوئی ماہانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ناسا کے مطابق اس سٹریمنگ سروس پر خلائی لانچز کو براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو اوریجنل ویڈیو سیریز کلیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔

اسا کی یہ سٹریمنگ سروس 2023 میں کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ سٹریمنگ سروس ناسا کی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس کے ساتھ ساتھ ویب براؤزر کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

امریکی خلائی ادارہ اس سے پہلے 2019 میں سپیس ایکس ڈیمو 1 مشن کی کوریج پر ایمی ایوارڈز جیت چکا ہے۔

مگر ادارے کو توقع ہے کہ سٹریمنگ سروس پر دستیاب خلائی مواد لوگوں کو اپنی جانب کھینچے گا۔

نئی سٹریمنگ سروس کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ناسا کی ویب سائٹ اور موبائل ایپس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

ناسا کی نئی ویب سائٹ کا ابتدائی بیٹا (beta) ورژن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.