ملک میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے گر گئی

125

ملک میں سونے کی فی تولہ  قیمت میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہوا ہے۔

فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہونےکے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپےکا ہوگیا ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 402 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں بھی سونا سستا ہوا ہے اور سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کی کمی کے بعد 1931 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.