ملتان: فوڈ اتھارٹی کا قلفیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،ناقص انتظامات پر یونٹ بند
ملتان:پنجاب فوڈ اتھارٹی بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن میں آگئی–
فوڈ سیفٹی ٹیم نے الجیلان ٹاؤن سورج کند روڈ پر غیر معیاری قلفیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، 600 سے زائد غیر معیاری قلفیاں تلف کر دی گئیں ، قلفی یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔
ٹیسٹ کے دوران قلفیوں میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ پائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں واش روم، سانچوں کی صفائی کے لیے سرف کا استعمال کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی قلفیاں تلف کرکے مشینری اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے تمام اوچھے ہتھکنڈے بے بقاب کریں گے