قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سرپر بند ہونے کے خدشے کی تلوار لٹکنے لگی

123

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سرپر بند ہونے کے خدشے کی تلوار لٹکنے لگی۔

پی آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ نگران حکومت نے 23 ارب روپے فوری فراہم نہ کیے تو 15 ستمبر تک فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔

 اس کے علاوہ فضائی کمپنیوں کی بین الاقوامی تنظیم آیاٹا نے بھی پہلے پی آئی اے کو بلاک کردیا  پھر ساڑھے تین ملین ڈالر کی ادائیگی پرخدمات بحال کیں جب کہ ملازمین اب تک اس ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں، ائیرلائن کی پروازیں کم ہونے سے یومیہ آمدنی میں کروڑوں روپے کی کمی ہوئی۔

 پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال کی بہتری کے لیے ائیرلائن انتظامیہ وزارت خزانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.