قصور پولیس نےڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا 3 کروڑسے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا

385

قصور: پولیس نے 3 کروڑ 27 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا، ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی وقار تقریب کا انعقاد ہوا،

تقریب میں آرپی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو،ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود، سرکل افسران، ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران اور صدر بارقصور سمیت دیگر معززین نے شرکت کی،

تقریب کے دوران آر پی او شیخوپورہ ریجن نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا، برآمد ہونیوالے مال مسروقہ میں نقدی 66 لاکھ 64 ہزار روپے، 5کاریں، 57 موٹرسائیکل، 5 لوڈر رکشہ، 60 موبائل فونز، 12 مویشی اور دیگر قیمتی سامان شامل، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 702 ملزمان کو حراست میں لیا،

ملزمان کے قبضہ سے 05 کلاشنکوف، 27 رائفل، 66 بندوق،599 پسٹل، 05 کاربین، 3028 گولیاں و کارتوس برآمد، منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 174 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 23 کلوگرام ہیروئن، 2.250 کلوگرام آئس، 7 کلوگرام افیون، 174 کلو گرام چرس اور 5442 لیٹر شراب برآمد کی گئی، چھینی گئی رقم اور دیگر سامان واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،

آر پی ا و شیخوپورہ ریجن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے،

آر پی او شیخوپورہ ریجن تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پولیس عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظ کی خاطر ہمارے شہدا کا خون گواہ ہے ہم ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او شیخوپورہ ریجن کو سلامی پیش کی، آر پی او شیخوپورہ ریجن نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.