غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید

66

غزہ میں  اقوام متحدہ کے سکول  پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 200  فلسطینی شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ  کی امدادی ایجنسی کے مطابق  اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے سکول پر فضائی حملہ کیا۔

غزہ کے حکام کا کہنا ہےکہ  اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی بمباری سے 200 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سکول میں ہزاروں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز  نے جبالیہ کیمپ میں رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا، اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 32 افراد شہید ہوئے،  شہید ہونے والوں میں 19 بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں الشفا ہسپتال کا گھیراؤ  اور  تلاشی جاری ہے۔

 فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ بجلی بند ہونے سے 24 گھنٹے کے دوران ہسپتال میں 24 مریض انتقال کرگئے، الشفا ہسپتال میں 11 نومبر سے اب تک بجلی بند ہونے کے باعث قبل ازوقت پیدائش  والے 4 بچوں سمیت 40 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری اور حملوں کے دوران شہدا کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جن میں 5 ہزار  بچے شامل ہیں، 30 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور  18 سو بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں، کئی کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.