سوئی ناردرن کی کارروائی :موبی لنک موبائل فون کمپنی کا گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

95


لاہور :گیس چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی موبائل فون کمپنی موبی لنک کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں ریجنل ٹیم نے ایک موبائل فون ٹاور پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی کنکشن کے ذریعے جنریٹر چلتا ہوا پایا گیا۔

ٹاور کے لیے سوئی ناردرن کی آٹھ انچ مین گیس لائن سے دو سو فٹ طویل پائپ کے ذریعے گیس چوری کی جارہی تھی۔ مذکورہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل کمپنی کی ملکیت ہے۔

موبائل فون کمپنی کیخلاف درج ایف آئی آر کا عکس

سوئی ناردرن نے فوری طور پر غیر قانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے جنریٹر اور دیگر سامان ضبط کرتے ہوئے موبائل فون کمپنی کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.