دپیکا شوہر رنویر کیساتھ کام کرنے کا زیادہ معاوضہ کیوں لیتی ہیں؟

107

بالی وڈ کوئین دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ شوہر  رنویر سنگھ کے ساتھ فلموں اور کمرشلز میں کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہے۔

بھارتی شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو اور رنویر سنگھ کو بالی وڈ کے ’پاور کپل‘ کے طور  پر جانا جاتا ہے، آپ شوہر کے ساتھ کام کا معاوضہ کتنا لیں گی؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا شوہر کے ساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہے۔

رنویر کے ساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہونے کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ دوسری مشہور جوڑیوں کی طرح ان کے اور رنویر کے درمیان کوئی عدم توازن نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کا شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں منفرد مقام رکھتے ہیں، اکثر مشہور جوڑیوں کے درمیان عدم توازن پایا جاتا ہے لیکن ہم میں ایسا نہیں ہے، ہم دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک جیسے ہی انداز میں کیا لیکن آج ہمیں خود پر فخر ہے، ہم نے میرٹ  اور  شرائط کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی یہی چیز ہمیں منفرد بناتی ہے۔

بھارتی میگزین کے مطابق دپیکا ایک فلم کا معاوضہ 12 سے 15 کروڑ  بھارتی روپے لیتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.