خواتین ٹھان لیں تو وہ مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں: نئی تحقیق میں انکشاف

123

آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے مطالعے کے دوران خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ دھوکے باز  پایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے مطالعے کی وضاحت بدلہ لینے اور ساتھی کو ارادتاً نقصان پہنچانے کے ساتھ کی گئی ہے، زیر غور مطالعے کیلئے 18 سے 67 سال کی عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا،  تحقیق میں شامل خواتین سے ڈارک ٹیٹراڈ خصوصیات مثلاً جسمانی، جذباتی، اور بے وفائی کے عوامل کی تاریخ کا جائزہ لیتے سوالوں کے جواب لیے گئے۔

واضح رہے ڈارک ٹیٹراڈعوامل 4 شخصیاتی خصوصیات (خود سے محبت، دماغی مرض، منافقت  اور اپنی تسکین کی خاطر دوسروں کو اذیت پہنچانا ) جیسے عوامل کا مجموعہ  ہے۔

 مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے: مطالعہ 

دوران  مطالعہ  انکشاف ہوا کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔

محققین   کے مطابق  نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں، مثال کے طور پر کوئی دماغی مرض، دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے لطف اندوز ہونے والی کیفیت اور اپنی ذات سے  محبت  انتقامی دھوکے کا باعث بن سکتی ہے۔ سماجی و ثقافتی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کیے جانے کے تجربات یا دماغی صحت کے مسائل  بھی ان عوامل میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک طرف یہ مطالعہ مردوں کو اس طرح کے حالات میں خواتین کے اقدامات کے پیچھے محرکات کو سمجھنے میں مدد  اور انہیں ممکنہ نقصان سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب  مطالعہ اس دقیانوسی تصور کو  بھی چیلنج  کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.