خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا‘ ، بھارتی دوشیزہ پاکستانی کرکٹر پر فریفتہ

109

بھارتی لڑکی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی

نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی تاہم میچ معطل کیے جانے کے بعد ایشا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔

بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی Reels بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گنا ہ ہے؟ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

یشا شاہ نے کہا کہ وہ کل میچ دیکھنے ایک بار پھر اسٹیڈیم پہنچے گی جس پر ان کے ساتھی نے صحافی سے آج فاسٹ بولر سے ایشا کی ایک ملاقات کروانے کی درخواست کی۔

ایشا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی موسمیاتی ویب سائٹ نے کولمبو میں آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے، اتوار کو ہونے والے مقابلے کو بھی بار بار بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا اور معطل کر دیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.