بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار شاہنواز کا جسمانی ریمانڈ منظور، ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری

391

بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنوار کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم شاہنواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم شاہنواز کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کس لیے ملزم کے والدین کے ورانٹ گرفتاری چاہئیں؟
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے، جس پر عدالت نے ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزم شاہنواز کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرتے ہوئے اسے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.