بھارت میں بریانی کی مشہور دکان پر اضافی رائتہ مانگنے پر شہری قتل

77

بھارت کے شہر حیدرآباد میں مشہور بریانی کی دکان پر شہری کو  بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات کو بھارتی شہر حیدرآباد میں 32 سالہ شخص لیاقت اپنے دوستوں کے ہمراہ شہر میں موجود مشہور بریانی کی دکان پر کھانا کھانے گیا۔

تاہم لیاقت نے ویٹر سے بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگا، اس کی درخواست پر ویٹر نے انکار کیا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی جھگڑا شروع ہوا تو لیاقت کے دوست اور دکان کا دیگر عملہ بھی بیچ میں کود پڑا اور دونوں گروپس ایک دوسرے کو مارنے لگے۔

ایسے میں  واقعے کی شکایت پولیس تک پہنچ گئی لیکن اسی دوران تشدد کی وجہ سے لیاقت کو سانس لینے میں مشکل ہونے لگی  تاہم اسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا  کہ اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے لیاقت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موت کی وجہ مبینہ طور پر دل کا دورہ ہے تاہم حتمی وجہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.