اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کرلیا

48

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز  تعمیرات کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیرکرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر کےریفرنس پرانکوائری کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خاور مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے اور انہیں ایئرپورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روکا، وہ غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ خاور مانیکا کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا، خاور مانیکا دبئی جانے کے لیے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تھے، ان کو اینٹی کرپشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.