احمد جاوید قاضی نے محکمہ صنعت و تجارت میں سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسز سیل کا افتتاح کر دیا

236

لاہور :سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ صنعت و تجارت میں سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسز سیل کا افتتاح کر دیا۔
یہ سیل روزانہ کی بنیاد پر صوبے بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،سپلائی، سٹاک اور پرائس کنٹرول میجسٹریٹسکی کارکردگی کا تجزیہ کرے گا۔ڈی جی انڈسٹریز کے دفتر میں قائم ہونے والے اس سیل کے انچارج ڈائریکٹر پرائسسز نوید اشرف ہوں گے۔ڈی جی انڈسٹریز عمران حامد شیخ اس سیل کی مانیٹرنگ کریں گے۔سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسزسیل میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔کسی بھی ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی مسئلے پر متعلقہ محکمہ اور ڈی سی آفس اس سیل سے رابطہ کر سکے گا۔اس سیل کی تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

سیکرٹری صنعت و تجارت احمد جاوید قاضی نے کہا کہڈی جی انڈسٹریز کے دفتر میں سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسز سیل کا قیام مستحسن اقدام ہے اورپرائس کنٹرول کے اقدامات کے حوالے سے یہ سیل معاون ثابت ہو گا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت ن کوذی جی انڈسٹریز عمران حامد شیخ نے سیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیکرٹری کامرس اعجا ز رزاقی اور محکمہ صنعت و تجارت کے افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.