کیرولین گارشیا اور لوئیسا سٹیفانی ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

474

لندن: فرانس کی ٹینس کھلاڑی کیرولین گارشیا اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔انہوں نے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کی تمیا بابوس اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار کرسٹن فلپکنز کو شکست دی۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی ٹینس کھلاڑی کیرولین گارشیا اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہنگری کی تمیا بابوس اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار کرسٹن فلپکنز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(8-10) اور 3-6سے شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح جوڑی کا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں مقابلہ تائیوان کی ہش سو وائی اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹریکووا سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.