پی سی بی نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی تلاش شروع کر دی

261

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پی سی بی نے کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی تقرری کا مقصد ویمن کرکٹرز کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ویمن ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھی کام کرے گا۔

واضح رہے کہ عہدے کے خواہشمند امیدوار 4 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.