پنسلوانیا میں دو افراد کوچاکلیٹ سےبھرے ہوئے ٹینک میں گرنے کے بعد ریسکیو کرلیا گیا

229

امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے دو افراد کوچاکلیٹ سےبھرے ہوئے ٹینک میں گرنے کے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔

کچھ چاکلیٹ کے شوقین لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چاکلیٹ سے بھرے ہوئے کسی ٹینک میں ڈوب جائیں، لیکن حقیقت میں ایسا کوئی مذاق یا خوشی کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے۔

پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے یہ دو افراد جس چاکلیٹ سے بھرے ہوئے ٹینک میں ڈوبے خوش قسمتی سےوہ زیادہ گہرا نہیں تھا۔

ان دو افراد کو چاکلیٹ ٹینک سے نکالنے کے لیے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم کے تقریباََ 24 افراد موقع پر پہنچے اور اُنہیں ٹینک میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ٹینک کے نچلے حصّے میں ایک سوراخ کرنا پڑا جس کے بعد متاثرین کو ٹینک سے باہرنکال لیا گیا۔

تاہم، ان دونوں افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آنے والے لوگوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.