صدرPTIپرویزالہٰی کا گھر میں پولیس آپریشن کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

361

لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے اپنے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے وکیل آج ہی لاہورہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کریں گے۔

ایڈووکیٹ عامرسعید راں کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود گرفتاری کی کوشش توہین عدالت ہے، چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائرکی جائیں گی۔

عامر سعید نے کہا کہ درخواست میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب، اینٹی کرپشن اورپولیس کو فریق بنایا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.